روزنامہ پاکستان کے کارکن کے بھائی سے ٖڈاکوؤں نے نقدی وموبائل اوردیگرسامان چھین لیا

روزنامہ پاکستان کے کارکن کے بھائی سے ٖڈاکوؤں نے نقدی وموبائل اوردیگرسامان ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)روزنامہ پاکستان کے سینئر کارکنان عارف چودھری اور ارشد چودھری کے چھوٹے بھائی زاہد چودھری کو کالج روڈ پر گن پوائنٹ پر ڈاکو لوٹ کر فرار ۔تفصیلات کے مطابق زاہد چودھری اپنی بیگم کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل LEY-4694پر واپڈا ٹاؤن سے براستہ کالج روڈ اچھرہ آ رہا تھا کہ ہنڈا 125پر سوار نقاب پوش ڈاکو نے دونوں میاں بیوی کو گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان کے پاس موجود نقدی ،گولڈ رنگ اور موبائل چھین کرفرار ہو گیا۔ زاہد چودھری کے پاس30ہزار کیش اور 13500 کا موبائل موجود تھا۔زاہد چودھری نے ڈکیتی کی تفصیلات کے ساتھ تھانہ ٹاؤن شپ میں پرچہ کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -