کوئٹہ کالعدم تنظیم کے 2کمانڈر 24فراریوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

کوئٹہ کالعدم تنظیم کے 2کمانڈر 24فراریوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں ...

  

 کوئٹہ (آئی این پی )پرامن بلوچستان پیکیج کے تحت فراریوں کے ہتھیار ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع لسبیلہ میں سرگرم کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈروں نے چوبیس ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بلوچستان میں فراریوں کیلئے عام معافی اور ہتھیار ڈالنے پر پرامن بلوچستان پیکیج کے تحت مراعات اور سہولیات کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں فراری قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں، کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے) کے ضلع لسبیلہ میں سرگرم دو اہم کمانڈروں میر جان محمد مری اور رمضان مری نے 24 ساتھیوں سمیت اپنے ہتھیار نواب چنگیز مری کے حوالے کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کا عہد کیا۔اس موقع پر مری قبائل کے سربراہ اور صوبائی وزیر نواب چنگیز مری نے شکوہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے پرامن بلوچستان کے تحت جن مراعات اور سہولیات کا اعلان کیا تھا اس پر اب تک عملدرآمد شروع نہیں ہوا جس کی وجہ ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔فراریوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کہ پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے لیکن انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ حکومت نے ان سے جو وعدے کئے وہ بھی انہیں پورا کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -