فوج بلدیاتی انتخابات میں سول انتظامیہ کی مدد کرے گی ، آئی ایس پی آر

فوج بلدیاتی انتخابات میں سول انتظامیہ کی مدد کرے گی ، آئی ایس پی آر

  

 راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقا عامہ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے،امن وامان یقینی بنانے کیلئے فوج سول انتظامیہ کی مدد کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی دستے سول انتظامیہ کی درخواست پر حساس اضلاع میں تعینات کئے جائیں گے۔فوجی دستے ضرورت پڑنے پر سکیورٹی اداروں کی مدد کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -