بلدیاتی انتخابی مہم ختم ، پولنگ کل ہوگی

بلدیاتی انتخابی مہم ختم ، پولنگ کل ہوگی

  

لاہور /کراچی(آن لائن)سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا،20اضلاع میں پولنگ کل31اکتوبر ہفتہ کو ہوگی،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں31اکتوبر ہفتہ کو20اضلاع میں پولنگ ہورہی ہے،ان اضلاع میں پنجاب کے12اضلاع لاہور،چکوال،فیصل آباد،بکھر،ننکانہ صاحب،قصور،پاکپتن،وہاڑی، لودھراں، بہاؤلنگر، اوکاڑہ اور گجرات جبکہ سندھ کے8اضلاع میں سکھر،خیرپور،گھوٹکی، لاڑکانہ،شکارپور، قمبر شہدادکوٹ جیکب آباد اور کشمور شامل ہیں،پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کا جمعرات کی شب 12 بجے ختم ہوچکا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -