بلاول بھٹو کادورہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی

بلاول بھٹو کادورہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال ، زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی

  

پشاور(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم یہاں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہمدری کرنے آئے ہیں، یہ سنگین نوعیت کا زلزلہ تھالیکن وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے جس امداد کا اعلان کیا گیا ہے وہ کچھ بھی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پیپلز پارٹی متاثرین زلزلہ کے دکھ درر میں برابر کی شریک ہے۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سنیٹر شیری رحمان بھی تھیں۔ بلاول بھٹو زرادری نے کہاکہ ملک میں جہاں کہیں سانحہ رونماء ہوا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، اس موقع پر بلاول بھٹو زراداری نے پارٹی کے سینئر قائدین اور پی ایس ایف کے کارکنوں سے ملاقات کی اور ان کے گلے شکوے بھی سنے، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم یہاں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہمدری کرنے آئے ہیں، یہ سنگین نوعیت کا زلزلہ تھا۔ آپ لوگوں میں ہمت تھی کہ برداشت کیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے جس امداد کا اعلان کیا گیا ہے وہ کچھ بھی نہیں ہے، اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی نے جمعرات کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا باچا خان ائر پورٹ پشاور پہنچنے پر استقبال کیا اور انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواآمد پر خوش آمدید کہا۔مشتاق احمدغنی پی پی پی کی قیادت کے ساتھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھی گئے جہاں بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ نے زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ اول -