لسبیلہ پولیس کا وندرمیں آپریشن،صدرممنون کے بیٹے پرحملے میں ملوث2ملزم گرفتار

لسبیلہ پولیس کا وندرمیں آپریشن،صدرممنون کے بیٹے پرحملے میں ملوث2ملزم گرفتار

  

اوتھل(آئی این پی) لسبیلہ پولیس کا وندرمیں آپریشن،صدرمملکت ممنون حسین کے بیٹے وپولیس اہلکاروں پرحملے میں ملوث دوملزمان مقابلے کے بعد گرفتار،اسلحہ برکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لسبیلہ پولیس کے ایس ایس پی ضیاء مندوخیل ،ڈی ایس پی جمیل باجوئی نے خفیہ اطلاع پر لسبیلہ کی تحصیل وندر میں رانہ بھٹ سے متصل ایک زرعی فارم میں چھاپہ مارا تووہاں پر موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی اور کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد لسبیلہ پولیس نے دوملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیااس حوالے سے بتایا گیاہے کہ گرفتارملزمان صدرمملکت ممنون حسین کے صاحبزادے سلیمان ممنون پرحملے میں ملوث ہیں جبکہ حب پولیس پر حملے اور ساکران میں آٹھ مزدوروں کے قتل میں بھی ملوث ہیں پولیس نے ملزمان کے نام صیغہ رازمیں رکھے ہیں گرفتارملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -