کراچی ، جھگیوں میں آتشزدگی سے 4بچوں سمیت 5افراد زندہ جل گئے

کراچی ، جھگیوں میں آتشزدگی سے 4بچوں سمیت 5افراد زندہ جل گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلستانِ جوہر فیز 2 میں جھگیوں میں آگ لگنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے شامل ہیں جن کی عمریں 10 سے 11 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منقل کردیا گیا ہے۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کو امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کردیا گیا لیکن آگ کے زیادہ پھیل جانے کے باعث 2 مزید گاڑیاں طلب کی گئیں جنہوں نے فوری طورپر آگ پر قابو پالیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ خشک موسم کے باعث لگی، کراچی میں خشک موسم کا آج پہلا روز ہے جس کے دوران شارٹ سرکٹ سے لگنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -