انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری نشترکے پرنسپل سہیل عباس عہدے سے ریٹائر

انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری نشترکے پرنسپل سہیل عباس عہدے سے ریٹائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری نشترمیڈیکل کالج ملتان کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے ۔ پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس پنجاب ڈینٹل کالج لاہور کے پرنسپل بھی رہ چکے ہیں ۔ ان کی جگہ حکومتِ پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر ریاض وڑائچ کو پرنسپل تعینات کر دیا ہے وہ قائم مقام پرنسپل ہونگے جبکہ میو ہسپتال میں بھی فرائض سرانجام دینگے۔ اسی طرح پنجاب ڈینٹل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی شاہ کو پروفیسر سہیل عباس کی جگہ پر فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری لاہور تعینات کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -