میاں مرغوب، بلال یاسین اختلافات آزاد امیدواروں کی حمایت کا الزام

میاں مرغوب، بلال یاسین اختلافات آزاد امیدواروں کی حمایت کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جاوید اقبال) مسلم لیگ (ن) کے ’’ دو بڑوں‘‘ صوبائی وزیر بلال یٰسین اور رکن پنجاب اسمبلی میاں مرغوب میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔ رکن پنجاب اسمبلی میاں مرغوب نے صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین پرالزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے حلقہ این اے 120 میں ن لیگ کی بجائے بلال لیگ بنا لی ہے۔ اس حوالے سے رکن پنجاب اسمبلی میاں مرغوب نے گزشتہ روز ’’ پاکستان ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کے حلقہ این اے 120 کو ن لیگ کی بجائے بلال لیگ بنا لیا ہے۔ یونین کونسل 49 قصور پورہ سے جنرل الیکشن کے دوران میاں نواز شریف کو سب سے زیادہ ووٹ ملے مگر جہاں ن لیگ کے کارکنوں اور رہنماؤں کو نظرانداز کرتے ہوئے بلال یاسین اسی یونین کونسل سمیت دیگر میں پارٹی امیدواروں کی بجائے آزاد امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں اور وہاں حکومتی پارٹی کی بجائے آزاد امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ میاں مرغوب نے کہا کہ حالانکہ چند روز قبل حمزہ شہباز نے بلال یاسین کو ماڈل ٹاؤن طلب کر کے آزاد امیدواروں کی حمایت سے باز رہنے کا حکم دیا مگر انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایات کو نظرانداز کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ این اے 120 میں حکومتی وزیر بلال یاسین اور رکن اسمبلی میاں مرغوب کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات لگانا شروع کر دئیے ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں اپنی دشمنی میں ایک دوسرے کے حمایت یافتہ امیدواروں کے مخالف امیدواروں کی مہم چلا رہے ہیں۔ اس پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ میاں مرغوب خود آزاد امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں۔ میں بلال لیگ نہیں بلکہ میاں مرغوب مرغوب لیگ بنا کر چل رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -