پاک فضائیہ کے دوطیارے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر چترال پہنچ گئے

پاک فضائیہ کے دوطیارے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر چترال پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) چترال کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے کر پاک فضائیہ کے دو C-130 طیارے چترال پہنچے۔ ایک طیارے میں پاک فضائیہ کی طرف سے زلزلہ متاثرین کے لئے آٹا ، دالیں ، چاول، گھی،دودھ،چائے اورچینی پر مشتمل 18,000 پاؤنڈ امدادی سامان جبکہ دوسرے طیارے میں این ڈی ایم اے کی طرف سے 16,000 پاؤنڈ امدادی سامان پہنچایا گیا۔ پی اے ایف بیس نور خان واپسی پر یہ دونوں طیارے چترال کے زخمیوں کو بھی لے کے آئے۔ پاک فضائیہ اس ریلیف آپریشن میں بھرپور طور پر حصہ لے رہی ہے اور اسکے C-130 طیارے چترال کے زلزلہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔