زلزلہ میں جاں بحق افراد کو 6لاکھ اور تباہ شدہ مکانات کیلئے2لاکھ روپے دیئے جائینگے ، محمود خان

زلزلہ میں جاں بحق افراد کو 6لاکھ اور تباہ شدہ مکانات کیلئے2لاکھ روپے دیئے ...

  

 سوات ( بیورورپورٹ)خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے حالیہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کی بحالی اور ان کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لا رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی قیادت میں تمام حکومتی مشینری مصروف عمل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سیدو شیریف سوات میں امدادی کاروایوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جبکہ اجلاس میں سیکرٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نعیم اختر نے امدادی سرگرمیوں کے بارے میں صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع سوات میں زلزلے سے متاثرین کے لئے 300 ٹینٹ 300 فوڈ پیکج اور 1000 کمبل فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ انھوں نے مذید بتایا کہ جان بحق افراد کو 6 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کے لئے 1 لاکھ روپے معزور افراد کے لئے 2 لاکھ روپے اور مکمل طو ر پر تباہ شدہ مکانات کے لئے 2لاکھ روپے امداد ی جائے گی۔صوبائی وزیر محمود خان نے بریفنگ پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ امدادی کاروائیوں کو مذید تیز کر یں ۔ انھوں نے کہا متاثرین کو کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ پوری صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہے ۔ قبل ازیں صوبائی وزیر محمود خان نے سینٹرل ہسپتال سیدوں شریف سوات کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں نے زلزلہ میں زخمی ہونے والے مریضوں کی فرداََ فرداََ عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی مفت ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں تفصیل دریافت کی۔اس موقع پر مریضوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ہمیں ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پر سنٹرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مسعود نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ہسپتال کی جانب سے زخمی مریضوں کو ہر قسم کی مفت ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مفت خوراک بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا کہ ہسپتال میں عملے کی کمی اور مفت علاج معالجے کے لئے ایمرجنسی فنڈ کی فراہمی کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور سینئیر صوبائی وزیر صیحت شہرام خان ترکئی سے بھی جلد رابطہ کر کے ایک ہفتے کے اندر اندر ایمر جنسی فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے زلزلے میں جان بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صیحت یابی کے لئے بھی اجتمائی دعا کی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -