کراچی سے گرفتار ’’را‘‘ کے ایجنٹ عارف انڈا کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی سے گرفتار ’’را‘‘ کے ایجنٹ عارف انڈا کے سنسنی خیز انکشافات

  

 کراچی(خصوصی رپورٹ) کراچی سے گرفتار ’’را‘‘ کے ایجنٹ عارف انڈا نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘سے تربیت لی ہے ۔جبکہ بھارت میں کراچی سے آئے لڑکے جاوید لنگڑا کے پاس قیام کرتے تھے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق را کے ایجنٹ عارف کروت عرف انڈا نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ وہ 1992میں دلی اور ممبئی گیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی سے اسلحہ چلانے کی تربیت لی۔ملزم کے مطابق جاوید لنگڑا کے پاس کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے لڑکے رہتے تھے۔جبکہ نیپال، بنگلہ دیش اورجنوبی افریقہ روٹ سے بھی لڑکے آتے تھے۔ملزم نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ 2000 میں دہلی پولیس نے اسے پکڑا۔ را کا تعارف کرایا توبات بھارتی میڈیا میں لیک ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ملزم عارف کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا ملازم ہے۔دوسری جانب بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں پرنظر رکھنے کے لیئے سی ٹی ڈی میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا۔سیل سندھ بھر سے گرفتار را کے ایجنٹوں سے ہونے والی تفتیش کا ریکارڈ مرتب کرے گا

مزید :

کراچی صفحہ اول -