ڈاکٹرعاصم سے متعلق کیس کی سماعت ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کی رینجرز کے خلاف توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرلی ہے ۔جمعرات کو جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔رینجرز کے کرنل امجد کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں حلف نامہ بھی جمع کروایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کو ان کی تمام مطلوبہ طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین نے کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ بھی یہ درخواست مسترد کردے اس میں کوئی وزن نہیں ہے ۔سپریم کورٹ نے لارجر میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرعاصم کو اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور طبیعت اطمینان بخش ہے ۔عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت 5نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔