جس ملک میں رانا ثناء اللہ جیسا وزیرقانون ہو وہاں انصاف کیسے ہو سکتا ہے ، عمران خان

جس ملک میں رانا ثناء اللہ جیسا وزیرقانون ہو وہاں انصاف کیسے ہو سکتا ہے ، ...

  

 لاہور ( نما ئندہ خصو صی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس ملک میں رانا ثناء اللہ جیسا وزیر قانون ہو وہاں انصاف کیسے ہو سکتا ہے۔ جمہوریت کا نام احتساب اور شفافیت ہے۔ احتساب جب بھی شروع ہوتا ہے کرپٹ لوگ یونین بنا لیتے ہیں۔ پنجاب کی عوام فکر مند نہ ہوں تحریک انصاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کے پی کے میں باری آئی ہے۔ آئندہ پنجاب میں بھی ہماری ہی باری آئے گی۔ الیکشن کمیشن حساس پولنگ سٹیشن پر فوج تعینات کرے۔ کارکردگی کے لحاظ سے کے پی کے نمبر 1 صوبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جب بھی احتساب ہو گا تو ن لیگ کو فکر ہو گی۔ احتساب جب بھی ہوتا ہے تو کرپٹ آپس میں مل کر یونین بنا لیتے ہیں۔ ن لیگ کبھی شفاف الیکشن نہیں جیت سکتی۔ این اے 122 میں بھی مسلم لیگ ن نے تکنیکی دھاندلی کی ہے۔ این اے 122 میں علیم خان اور چوہدری سرور ایک ایک ووٹ کی تصدیق کر رہے ہیں جدل کوئی مثبت فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شیر علی کہتے ہیں کہ رانا ثناء اللہ نے 17 قتل کئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ پر قتل کا الزام ہے لیکن انہیں کوئی فکر نہیں ہے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے۔ قاتل خود رانا ثناء اللہ کیخلاف بیان دے رہا ہے جس ملک کا وزیر قانون اس طرح کا ہو گا وہان انصاف کیسے ہو سکتا ہے۔ یہاں سیاست صرف یہی ہے کہ پولیس کا غلط استعمال کیا جائے۔ خیبرپختونخوا میں پولیس کو غیر سیاسی بنایا ہے جس کی وجہ سے کے پی کے کی گورننس پہلے نمبر پر ہے۔ پنجاب کی عوام فکر نہ کرے تحریک انصاف انکے ساتھ کھڑی ہے۔ پنجاب کے ایس ایچ او براہ راست ن لیگ کے امیدواروں سے احکامات لیتے ہیں۔ جلد پنجاب اور وفاق میں بھی ہماری باری آئے گی پھر احتساب بھی ہو گا اور قاتلوں کو سزائیں بھی دی جائیں گی

مزید :

کراچی صفحہ اول -