گورنر سندھ نے گلستان جوہر میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

گورنر سندھ نے گلستان جوہر میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں آتشزدگی کے واقعے میں 5 بچوں کے جاں بحق اور متعدد افراد کا جھلس کر زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے کمشنر کراچی اورکراچی میٹروپولیٹن کا رپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کو واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلا ف بلا تفریق و دباؤ کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے محکمہ صحت حکام کو ہدایت دی کہ ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ گورنر سندھ نے جاں بحق بچوں کی مغفرت و لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ۔