متحدہ ارکان اسمبلی کا گلستان جوہرآتشزدگی کے مقام کا دورہ

متحدہ ارکان اسمبلی کا گلستان جوہرآتشزدگی کے مقام کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی مزمل قریشی ، ثمن جعفری اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی ناہید بیگم نے گلستان جوہر بلاک 2 کا دورہ کیا اورجھونپڑیوں میں لگنے والی آتشزدگی کے مقام کا جائزہ لیا اورمتاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ۔ حق پرست ارکان اسمبلی نے جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ اس موقع پرانہوں نے زخمیوں کے اہل خانہ سے بھی دلی ہمدردی کااظہا رکیا اور ان کے علاوج ومعالجہ کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے ۔حق پرست ارکان اسمبلی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں لگنے والی آتشزدگی کے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کیا جائے اورزخمیوں کے علاج و معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے ۔