یو سی پی میڈیا کلب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری،صدارت ڈاکٹر مغیث نے کی

یو سی پی میڈیا کلب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری،صدارت ڈاکٹر مغیث نے کی

  

لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں میڈیا کلب کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری کا انعقاد یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں کیا گیا جس کی صدارت ڈین سکول آف میڈیاپروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے کی۔ میڈیا کلب کے عہدیداران اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نہ کہا اس کلب کا مقصد طلباء کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کر کے انہیں ان کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا ہے طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ یونیورسٹی کے دیگر کلبز کے ساتھ مل کر ان کی معاونت کریں انہوں نے طلباء کو اپنے اپنے شعبہ جات میں سخت محنت کی تلقین بھی کی۔اس موقع پہ میڈیا کلب کے پیٹرن فہد انیس نے میڈیا کلب کے نومنخب عہدیداران کو کلب کے اصول وضوابط بتائے اور ان سے حلف لیا۔کلب کی سابق صدر آمنہ کاشف نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہنے کے علاوہ سابقہ ممبران کی کارکردگی کو سراہا۔ نومنتخب صدر سیدہ سنبلہ بخاری‘جنرل سیکرٹری وقار جمشید اوروائس پریذیڈنٹ محمد ذیشان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -