خصوصی وویمن سینٹرز وی اے ڈبلیو سی کی منظوری خوش آئند اقدام ہے،ہارون احمد

خصوصی وویمن سینٹرز وی اے ڈبلیو سی کی منظوری خوش آئند اقدام ہے،ہارون احمد

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر و بیت المال سید ہارون احمد سلطان بخاری نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے تشدد کا شکار ہونے والی خواتین اور ان کے بچوں کے تحفظ کے لئے خصوصی وویمن سینٹرز وی اے ڈبلیو سی کی منظوری خوش آئند اقدام ہے جو خواتین کے خلاف جرائم کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا کیونکہ ان سینٹرز میں متاثرہ خواتین کو جسمانی و نفسیاتی علاج کے ساتھ ساتھ قانونی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔انہیں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے پولیس سٹیشن جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی بلکہ طبی معائنہ سمیت تمام ضروری قانونی کارروائی سینٹر ہی میں چوبیس گھنٹے کے اندر اندر مکمل کی جائے گی۔ جب تک یہ خواتین اس قابل نہیں ہوجائیں گی کہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر معاشرہ کے ساتھ باعزت مطابقت اختیار کرسکیں انہیں شیلٹر ہومز میں رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے خصوصی وویمن سینٹرز کی نگرانی کی ذمہ داری محکمہ سوشل ویلفیئر کو سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ کے متعلقہ حکام سے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنا یہ فرض بخوبی نبھائیں گے۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر ہارون رفیق نے سید ہارون احمد سلطان بخاری کو محکمہ کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی دن رات کوشش کے نتیجہ میں۔

لاہور میٹروکیش اینڈ کیری سٹور میں چوبیس معذور افراد کو تین فیصد کوٹہ کے تحت بھرتی کرلیا گیا ہے جن میں 2 خواتین اور دس نابینا افراد شامل ہیں۔ سیکرٹری ہارون رفیق نے بتایا کہ محکمہ تین فیصد کوٹہ کے تحت معذور افراد کی بھرتیوں کو یقینی بنانے کے لئے نجی ادارو ں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس کے نتائج انشاء اللہ مثبت ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -