شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر پشاور میں واقع واک ان کلینک کی عمارت مکمل
لاہور(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر پشاور میں واقع واک ان کلینک کی عمارت مکمل ، کلینک نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔روزانہ کئی مریض دیکھے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہسپتال انتظامیہ نی اس سال کے آخر تک پشاور ہسپتال مکمل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ دسمبر تک یہ ہسپتال مریضوں کیلئے اپنے دروازے کھول دے گا ۔ شوکت خانم ہسپتال لاہور کی طرح یہ ہسپتال بھی مریضوں کو بلا تفریق اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرے گا ۔
۔ اس ہسپتال کے آغاز سے پشاور اور گرد و نواح کے مریض یقینی طور پر مستفید ہونگے۔