گردیزی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں اجتماعی آج یوم توبہ منایا جائے گا

گردیزی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں اجتماعی آج یوم توبہ منایا ...

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )گردیزی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سرپرست پیر سید شاہد حسین گردیزی نے کہا کہ30 اکتوبر بروز جمعہ کو گردیزی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں اجتماعی یوم توبہ منایا جائے گا۔ جمعہ کے اجتماعات میں علماء توبہ استغفار کے موضوع پر خطابات کریں گے۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ اس دن مساجد سمیت اپنے گھروں میں خصوصی طورپر اجتماعی توبہ کا اہتمام کرکے سچے دل سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ استغفار کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا نہیں پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے اور اس دکھ کی کھڑی میں پوری قوم متحد ہوکر متاثرین زلزلہ کی خدمت کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -