بلاول بھٹو زراری کی جانب سے امدادی سامان روانہ کردیا گیا

بلاول بھٹو زراری کی جانب سے امدادی سامان روانہ کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے امدادی سامان جس میں خیمے، کمبل اور سردی سے بچا کیلئے اشیا شامل ہیں جمعرات کودو ٹرکوں کے ذریعے بلاول چورنگی کراچی سے روانہ کر دیا گیا ہے۔ امدادی سامان کی روانگی کے موقعے پر پی پی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم ، پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی ، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی ، وزیر اعلی سندھ کے کوآرڈینٹر صدیق ابو بھائی، خالد لطیف ، تیمور سیال ، مشتاق مٹو، قادر کھوکھر، شوکت گلگتی اور دیگر شامل تھے۔ درین اثنا زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے امدادی کمپ کراچی اور اندرون سندھ کے تمام اضلاع میں قائم کردیے گئے ہیں جہاں عوام بڑی تعداد میں پہنچ کر متاثرین کیلئے امدادی اشیا جمع کر رہے ہیں،جوکہ جلد زلزلے سے متاثرہ علاقوں کو روانہ کردی جائیں گی ۔