پاکستان پوسٹ چوبیس گھنٹے ڈاک کی ترسیل کے منصوبہ کا آغاز

پاکستان پوسٹ چوبیس گھنٹے ڈاک کی ترسیل کے منصوبہ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پ ر) محکمہ ڈاک حکومت پاکستان نے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کی سہولت اور آسانی کے لئے ڈاک کی بکنگ ، ترسیل اور پانی، بجلی، سوئی گیس اور ٹیلی فون کے بلوں کی ادائیگی کے لئے بہتر منصوبے کاآغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام شہروں میں عوام ڈاک کی بکنگ اور بلوں کی ادائیگی سے بغیر کسی چھٹی کے دن میں 24 گھنٹے مستفید ہو سکتے ہیں، پوسٹ ماسٹر جنرل نے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پورا سال محکمہ ڈاک اپنی سروسز فراہم کرتے ہوئے عوام کو خطوط، پارسل، یو ایم ایس او ر منی آرڈرز جلد از منزل مقصود پر پہنچائے گا۔