، مسلم لیگ (ن) نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے پرویز ملک کے نام پر اتفاق کر لیا

، مسلم لیگ (ن) نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے پرویز ملک کے نام پر اتفاق کر لیا

  

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے سپیکر قومی اسمبلی کیلئے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کے نام پر اتفاق کرلیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے پرویز ملک کو زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کا متفقہ امیدوار بنانے کیلئے بھی کام شروع کردیا ہے ۔اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کا ایک وفد پی ٹی آئی سے بھی بات چیت کرے گا ۔ پرویز ملک جو کہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ قیوم ملک کے بھائی ہیں اور اس کے علاوہ بھی ان کے اعلیٰ عدالتوں کے جج صاحبان سے بہترین تعلقات ہیں رکن قومی اسمبلی پرویز ملک مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور وفادار ساتھی شمار ہوتے ہیں انہیں آئینی و قانونی امور پر مکمل دسترس حاصل سمجھی جاتی ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -