یو سی 76نیو چوبرجی کے حلقہ کی بہتری کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، اعجاز احمد حفیظ
لاہور(پ ر)بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے یونین کونسل نیو76چوبرجی پارک میں جنرل کونسل رضوان بٹ نے وارڈ نمبر 2میں ایک کارنر میٹنگ منعقد کی جس میں امیدوار برائے چیئر مین اعجاز احمد حفیظ اور وائس چیئر مین حاجی منیر احمد نے شرکت کی یوسی 76کا پینل پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کا منعقد پینل ہے اعجاز احمد حفیظ جو کہ مسلم لیگ (ن) اور حاجی منیر احمد جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں،کارنر میٹنگ میں اعجاز احمد حفیظ برائے چیئر مین نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ حاجی منیر میرے دیرینہ دوست ہیں ان کے کہنے پرالیکشن میں حصہ لے رہا ہوں،ہم دونوں نے اس حلقہ کی بہتری کے لئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ان کے کہنے پر لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کبھی بھی میرے یوسی 76کے لوگ ہم سے مایوس نہیں ہوگے میں اسے حلقہ کو مثالی یوسی بنا دوں گا۔وائس چیئر مین حاجی منیر احمد نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہاکہ میں یوسی کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ میرے پورے پینل میں کوئی شخص کرپشن نہیں کرے گا۔امیدوار برائے جنرل کونسلر رضوان بٹ نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہاکہ میں اپنی وارڈ میں سپاہی کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی وارڈ کے ہر قسم کے مسائل کو حل کرواں گا۔آخر میں حاجی منیر احمد نے سینکڑوں لوگوں سے پورے پینل کو کامیاب کرانے کا وعدہ لیا۔