محرم الحرام کے سلسلے میں سکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ

محرم الحرام کے سلسلے میں سکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں سکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’قتل حسینؓ اصل میں مرگ یزید ہے‘‘ منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ مقابلے کے منصف کے فرائض پروفیسر شرافت علی خان نے انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانہ سے ہوا۔ پروفیسر شرافت علی خان نے کہا کہ انسان کی عظمت کا تعلق اس کے اعمال سے ہے اور حضرت امام حسینؓ کی قربانی سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ حق و صداقت کا ساتھ دیتے ہوئے پوری زندگی بسر کرنی چاہئے۔ یہی وہ صورت ہے جس میں انسان اس دنیاوی زندگی کے اختتام کے بعد بھی لامحدود عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

مقابلے کے نتائج کے مطابق ملائکہ صابر نے اول‘ فاطمہ امجد نے دوئم اور فاطمہ شفیق نے سوئم پوزیشن حاصل کی ۔ ان مقابلوں کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -