پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنپالیسی ہے، عثمان حمزہ

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنپالیسی ہے، عثمان حمزہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکی زندگی اذیت سے دوچار کرنے کے منصوبے پر گامز ن ہے ایک طرف بجلی کی قیمت کم کرکے عوام کو جھوٹی تسلی دی جاتی ہے تو دوسری طرف پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمن پالیسیوں کا ثبوت دیا جاتا ہے ۔میاں محمد نوازشریف کو عوام نے اس لیے وزیر اعظم بنایا تھا کہ وہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے اور عوام کو سہولتیں فراہم کریں گے لیکن انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو خوشحالی نصیب ہوئی ہو ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے ہی مسلم لیگ ن بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے ہارے گی اور منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی ۔انکی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے تحریک انصا ف کو بلدیاتی الیکشن میں زیادہ محنت نہیں کرنا پڑرہی اور عوام دلبرداشتہ ہو کر تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -