مومن آباد ، پولیس سے مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ برآمد

مومن آباد ، پولیس سے مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ برآمد

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں پولیس سے مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ ایک دہشت گرد کی شناخت ہو گئی ہے۔کراچی کے علاقے مومن آباد میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے پولیس کی اضافی نفری کو طلب کر لیا گیا۔ تیس منٹ تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اس دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس نے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت عمیر ،شیردل اور راحیل سے نام سے ہوئی ہے ۔ہلاک دہشت گردون کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، جو قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس اہلکاروں کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -