عارضی نقل مکان کرنیوالے افراد کیلئے 64,000میٹرک ٹن گندم کی منظوری

عارضی نقل مکان کرنیوالے افراد کیلئے 64,000میٹرک ٹن گندم کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(اے این این) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فاٹا اور خیبرپختونخوا کے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے عالمی ادارہ خوراک کو چونسٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے اگلے مہینے کی سات تاریخ تک ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ تین فیصد کمی میں توسیع کی منظوری بھی دی۔کمیٹی نے تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن منصوبے کیلئے اٹھارہ ارب روپے کی مالی معاونت کیلئے حکومتی ضمانت دینے کی بھی منظوری دی۔