عوا م کی خدمت اور مسائل حل کرنا مسلم لیگ (ن )کا منشور ہے، سلیم اعوان

عوا م کی خدمت اور مسائل حل کرنا مسلم لیگ (ن )کا منشور ہے، سلیم اعوان

  

لاہور (کامرس رپورٹر)چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر کے کوآرڈینیٹر یوسی 144سے وائس چیئر مین کے امیدوار سلیم اعوان نے کہا ہے کہ عوا م کی خدمت اور مسائل حل کرنا مسلم لیگ (ن )کا منشور ہے،حکومت عام انتخابات سے قبل جو عوام سے وعدے کیے ان کو وپرا کررہی ہے،ضمنی الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی مسلم لیگ(ن) صوبے بھر میں واضع اکثریت حاصل کرے گی،الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کو فروغ دینے والوں کو عوام یکسر مسترد کرچکی ہے،چوہدری سرور اب پی ٹی آئی میں فسادات ،جھگڑے اور گروپ بندیوں کی نبیادیں ڈال رہی ہیں،2018تک پی ٹی آئی کا نام و نشان نہیں رہے گا،وہ گزشتہ روز واڑہ ستار میں معقد جلسے سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر چیئر مین میاں ساجد روف،جنرل کونسلر شمشاد اعوان،ملک رضوان اعوان،حافظ شہباز ،ملک افتخار اعوان نے بھی جلسے سے خطاب کیا،چیئر مین ساجد رؤف اور جنرل کونسلر شمشاد اعوان نے کہا شیخ روحیل اصغراور خرم روحیل اصغر کی قیادت این اے 124کو لاہور کا مثالی حلقہ بنائیں گے۔

یوسی 144میں ترقیاتی کاموں کیلئے 3کروڑ5لاکھ سے زائد فنڈز منظور کرانے پر قیادت کے بے حد مشکور ہیں،حلقہ کی عوام کے شکر گزار ہیں جہنوں نے بلدیاتی الیکشن میں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے،ہمارامشن عوام کی خدمت کرنا اور ووٹرز کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -