یونین کونسل 224سے بالٹی اور بلے میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

یونین کونسل 224سے بالٹی اور بلے میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

  

لاہور(پ ر) یونین کونسل 224پنڈی راجپوتاں ،پیکو روڈ ،حبیب ہومز میں مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور آزاد امیدوار لیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ،یوسی میں کل ووٹر کی تعدادبائیس ہزار تین سو چوراسی ہے ،یونین کونسل میں راجپوت 62فیصد،رحمانی 23فیصد،15فیصدووٹر مختلف برادریوں کا ہے ،البتہ راجپوت برادری کاووٹ فیصلہ کن کردار ادا کریگا۔تحریک انصاف کے امیدوار برائے چیئر مین رانا قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس یوسی میں ہمارا مقابلہ شیر ،کتاب سے نہیں بلکہ بالٹی سے ہے ہم کامیاب ہو کر علاقہ کے مسائل حل کروائیں گے،جماعت اسلامی کے امیدوار طلحہ ہاشمی نے کہا کہ ہم ملک میں اسلامی نظام نافذ کرینگے، آزاد امیدوار برائے وائس چیئر مین صغیر احمد اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حلقہ سے جعلی شیروں کو بھگائیں گے ،انہوں نے کہا ہے کہ میں گزشتہ پندرہ سالوں سے اس حلقہ کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں ،مسلم لیگ ن نے میرے ساتھ زیادتی کی اور میرے حلقہ کے ایم پی اے نے یہاں کا ٹکٹ ایک غیر معروف آدمی کو بیچ دیا ،جس سے حلقہ میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن کمزور ہوئی ،انشاء اللہ یہاں سے بالٹی ہی کامیاب ہو گی ،مسلم لیگ ن کے امیدواربرائے چیئر مین رانا بابرنے کہا کہ یہ یہاں سے بالٹی والے امیدوار نے میرے خلاف ایک محاز بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ پارٹی سے بد دل ہو رہے ہیں ۔

ف

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -