بلدیاتی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،مجاہد عبدالرسول

بلدیاتی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ...

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر مولانا مجا ہد عبدالرسول خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔بے تہاشا پیسے کا استعمال ،اسلحہ کی نمائش ،طے شدہ سائز بڑے پوسٹر الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔

عوام کے حقیقی نمائندگان کا انتخاب کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔غریب عوام پر سیاسی اور ریاستی مشنری کا دباؤ ڈالاجا رہا ہے مگر الیکشن کمیشن خاموش بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی جماعت ترقیاتی کاموں کا جھانسہ دیکر عوام کو مزید بیواقوف نہیں بنا سکتی ۔حکومتی جماعت گزشتہ 8سالوں سے پنجاب پر قابض ہے مگر پنجاب کے عوام کو طفل تسلیوں سے ٹرخایا جا رہا ہے ۔عوام عملی اور حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔سیاسی نعرہ بازی اور شعبدہ بازیوں سے عوام تنگ آچکے ہیں۔عوام کے حقیقی نمائندوں کو پیسے ،سرکاری مشنری کے بے دریغ استعمال اور برادری ازم کے لعنت میں جکڑ کر جمہوریت کی نفی کی جا رہی ہے۔نوجوان نسل کو عملی سیاست میں بھر پور طریقہ سے حصہ دار بنانا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ہی معمار پاکستان ہے ۔کرپشن اور موروثی سیاست کو خیر باد کہنا ہوگا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -