مختلف برادریوں، سیاسی ومذہبی شخصیات کا حافظ اسعد عبید کی حمایت کااعلان

مختلف برادریوں، سیاسی ومذہبی شخصیات کا حافظ اسعد عبید کی حمایت کااعلان

  

لاہور ( پ ر ) حلقہ یوسی 199میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے چیئر مین حافظ اسعد عبیداور ان کے پینل کی مختلف برادریوں ، شخصیات اور مذہبی راہنماؤں نے بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا حلقہ 199 کے مولانا سید حکیم، مولانا احمد عمر، مولانا قاری محمد منیر، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی،مفتی احمد علی، مفتی محمد زکریا،حافظ عبدالرشید،جمعیت علماء اسلام، عالمی مجلسِ تحفظ ختم نبوت، انٹر نیشنل ختم نبوت موؤمنٹ، پاکستان شریعت کونسل،اتحاد اہل سنت پاکستان،شیخ محمد آصف، ظفر مسعود بھٹی،رکشہ یونین فاضلیہ کالونی، پٹھان برادری،شیخ برادری حافظ آبادی فاضلیہ کالونی،میاں جہانگیر، شیخ صابر، شیخ صادق ، میاں محمد ریاض،سعداللہ خان، ایوب خان ، زیارت خان،افتخار علی ہاشمی، ریاض باسط، ملک حیات، خانزادہ خان، شیخ محسن عامر،ڈاکٹر ندیم اور دیگر شخصیات نے حافظ اسعد عبید کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ حافظ اسعد عبید نے حلقہ میں سیاست اور برادری ازم سے بالاتر ہوکر ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے\

فاضلیہ کالونی کے سینکڑوں افراد کو مالکانہ حقوق، پانی اور سیوریج کے درینہ مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ حلقہ میں عوامی فلاح وبہبود کے کئی منصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے۔

، انہوں نے مخلوق خدا کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اور انشاء اللہ حلقہ کی عوام منافقت لالچ اور پیسہ کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ضمیر کی آواز اور اپنے بہتر مستقبل کیلئے حافظ اسعد عبید اور ان کے پینل کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -