بلدیاتی الیکشن میں دھرنہ پارٹی کو عبرت ناک شکست ہوگی،نرگس متین

بلدیاتی الیکشن میں دھرنہ پارٹی کو عبرت ناک شکست ہوگی،نرگس متین

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دھرنہ پارٹی کو عبرت ناک شکست ہوگی،پنجاب کی عوام جھوٹے نعروں اور الزام تراشی کی سیاست سے تنگ آچکی ہے،مسلم لیگ(ن) کی اصل طاقت عوام ہے ہم نعروں کی سیاست نے کرتے بلکہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحی ہے ،مسلم لیگ (ن) کے ان ڈھائی سالوں کے کاموں کا موازنہ سابق حکومتوں کے پانچ سالہ دور حکومت سے نہ کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت مزید مضبوط ہورہی ہے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کے ترقیافتہ ممالک کی اسٹاک کے برابر ہے\

،غیر ملکی ادراے بھی پاکستان کی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے،حکومت ان ڈھائی سالوں میں پاکستان کو ایشیاء کا اکنامک ٹائیگر بنا کر دم لے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -