متاثرین کے ساتھ فوٹوشوٹ خدمت نہیں سیاست ہے،ناصر اقبال

متاثرین کے ساتھ فوٹوشوٹ خدمت نہیں سیاست ہے،ناصر اقبال

  

( لیڈی رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور فاروق چوہان،آصف چٹھہ ، تنویرخان ،میاں زاہدلطیف ،صدریوکے رانابشارت علی خاں،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب یونس ملک ،نائب صدورپنجاب حاجی شیخ آصف ،شیخ طلال امجد،صدر چنیوٹ راناشہزادٹیپواورصدرفیصل آبادندیم مصطفی نے کہا ہے کہ متاثرین کے ساتھ فوٹوشوٹ خدمت نہیں سیاست ہے،وہ مددکے منتظر ہیں۔

کسی مصیبت زدہ سفیدپوش کی عزت نفس کوروندناسخت زیادتی ہے ۔خدمت کرنیوالے شہرت کے بھوکے نہیں ہوتے،حالیہ آفت کے باوجودحکومت کی ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔بحیثیت انسان اورمسلمان ہماراایک دوسرے پرحق جبکہ رعایا پر زمینی یاآسمانی افتاد ہونے کی صورت میں ان کی ہرطرح سے مددکرناحکمرانوں کافرض منصبی ہے۔حکمران اورسیاستدان میڈیا کے بغیر آفت زدگان کی دہلیز پرکیوں نہیں جاتے ۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ مصیبت زدگان سے زیادہ حکمرانوں کی آمدورفت اورحفاظت پروسائل صرف کرنا شرمناک اورایک سوالیہ نشان ہے۔اداروں کومتحرک کیا اوران سے مصیبت زدگان کی بحالی کاکام لیاجائے کیونکہ حکمران کافی مہنگے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بارپھرڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کی کمی شدت سے محسوس کی گئی ۔بڑے پیمانے پرآفت آنے اورسینکڑوں اموات ہونے کے باوجودحکمرانوں کی بدانتظامی نے مایوس کیا ۔انہوں نے کہا کہ متنازعہ ترقیاتی منصوبوں کوروک کروسائل کارخ مصیبت زدگان کی طرف موڑنے کی اشد ضرورت ہے۔موسم کی تبدیلی سے آفت کے ماروں پرمصیبتوں اورپریشانیوں کابوجھ مزیدبڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی ،ہیلتھ اورقبرستان کیلئے مختص فنڈزکونام نہاداورنج ٹرین کے ٹریک پرجھونک دینا عاقبت نااندیشانہ اقدام ہے،آزادعدلیہ اپناکرداراداکرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -