یوسی 76توحید پارک میں ایم این اے مہراشتیاق کی کارنر میٹنگ میں شرکت

یوسی 76توحید پارک میں ایم این اے مہراشتیاق کی کارنر میٹنگ میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یونین کونسل 76توحید پارک میں گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار وائس چیئر مین طاہر ثقلین بٹ کی رہائش گاہ پر ایک کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایم ۔این ۔اےNA/121کے مہراشتیاق احمد نے شرکت اور یونین کونسل 76کے تمام پینل نے شرکت کی اس موقعہ پر جلسہ کا سما بن گیاوہاں پر سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی مہر اشتیاق نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کے پورے پینل کی کامیابی مسلم لیگ (ن)کی کامیابی ہوگی ہماری حکومت نے جو وعدہ کیا ہے انشاء اللہ تعالیٰ پورے ہوگئے بجلی کا مسئلہ روزگار کے تمام مسائل حل ہوں گے یونین کونسل 76کے چیئر مین کے امیدوار میاں صہیب غنی نے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا میں اپنے حلقے کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کامیاب ہونے کے بعد میں علاقے کے دیرینہ مسائل حل کرؤں گا۔وائس چیئرمین طاہر ثقلین بٹ نے کہا میں حلقے کے مسائل سے باخبر ہوں ہماری کامیابی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ہے میں اپنے پینل کی کامیابی کا ووٹ مانگتا ہوں اور آپ سے وعدہ کرتا ہوں میرے پینل کا ہر کونسلر آپ کی ایک آواز پر لبیک کہے گا