سنی تحریک کے آفس میں ز لزلے میں شہید ہونے والوں کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام
لاہور ( نمائندہ خصوصی )پا کستان سنی تحریک کے صوبائی آفس داتا دربار میں ز لزلے میں شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا ۔ جس سے خطاب کر تے ہوئے سنی تحریک کے صدرسردار محمد طا ہر ڈوگر ،شیخ محمد نو از قادری ،مفتی محمد حسیب عطاری،علامہ سر فراز سیا لوی ،قاری ریا ض ہزاروی،حا فظ رمضان قادری،مو لا نا شریف الدین قذافی، مفتی محمد سلیم نقشبندی دیگر نے کہا کہ جس طرح قوم اجتماعی گناہوں میں مبتلا ہے اسی طرح اجتماعی توبہ کی بھی ضرورت ہے۔بے حیائی ،بے پردگی،انصاف کی عدم فراہمی ،سیاہ و سفید کی تمیز کئے بغیر زندگی کے معاملات کو بڑھا یا جا رہا ہے ۔
ملک سے انصاف کا قتل عام،سود کی لعنت کو ختم کئے بغیر اللہ کے عذاب سے نہیں بچا جا سکتا ۔حکومت عوام اور تمام سیاسی و مذہبی طبقہ کو فکر آخرت پر توجہ دینا ہوگی۔علماء نے مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آفت زدہ علاقوں میں بغیر کسی تاخیر اور بغیر کسی بھی سیاسی مفادات کے فوری امدادی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کریں ۔