یو سی 149کیعلاقہ کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،انجینئر رانا انعام

یو سی 149کیعلاقہ کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،انجینئر رانا انعام
 یو سی 149کیعلاقہ کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،انجینئر رانا انعام

  

لاہور( پ ر) یونین کونسل 149 سے چیئرمین کے امیدوار انجینئر رانا انعام نے کہا ہے کہاس علاقہ کے عوام پہلے بھی ان پر اعتماد کر چکے ہیں اور وہ اس علاقہ کے عوام کے اعتمادپرپورا اترتے آ رہے ہیں۔ اب بھی عوام نے اعتماد کیا تو وہ اس علاقہ کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور الیکشن جیت کر علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین کے امیدوار یونس شاد اور واڈوں کے کونسلرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پرانے کارکن اور میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں اور میاں نواز شریف ، شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف اور خواجہ احمد حسان کی قیادت میں میدان میں اترے ہیں۔ قیادت کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت ان کا مشن ہے ۔ عوام انہیں اور ان کے پینل کو کامیاب کریں۔ انشاء اللہ مایوس نہیں کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -