امام عالی مقام نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے سب کچھ قربان کر دیا ، علامہ نصیر احمد

امام عالی مقام نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے سب کچھ قربان کر دیا ، علامہ نصیر ...
امام عالی مقام نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے سب کچھ قربان کر دیا ، علامہ نصیر احمد

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)جے یو پی لاہور کے صدر صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ امام عالی مقام نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرکے اپنے نانا جان کے مشن کو عام کرنے کے لئے حق ادا کر دیا ان خیالات کا اظہار جامع مدرسہ نصیر العلوم کامران پارک شاہدرہ میں منعقدہ تقریب سے کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ غلام حسین نوری ، علامہ ذبیح اللہ قادری اور دیگر علماء اکرام نے خطاب کیا صاحبزادہ پیر نصیر احمد قادری نے کہا آج بھی سود کو حلال قرار دے کر اور گستاخ رسول کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔

دین کی حدوں کو توڑنے کی ناکام اور ناپاک کوششیں ہو رہی ہیں امت مسلمہ کو حسینی کردار ادا کرتے ہوئے ایسے اسلام مخالف قوتوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا آج مسلمان امام حسین کی تعلیمات اور کردار کو اپنا کر دین و دنیا کی بھلائیاں حاصل کر نے کے ساتھ ایک مثالی معاشرہ کی تشکیل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ واقع کربلا جرات و استقامت کے ساتھ ظلم و جبر سے لڑنے کا درس دیتا ہے میدان کربلا میں اولاد رسول کی قربانیوں سے اسلام کو حیات جاوداں عطا کیا حضرت سید نا امام حسین نے جان دے کر ہمیشہ کے لئے اسلام کو زندہ کر دیا آخر میں انہوں نے اسلام کی سربلندی کے لئے خصوی دعا کی اور زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے بھی دعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -