کامیاب ہو کر ترقیاتی کام وہی سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑے تھے، حاجی لیاقت

کامیاب ہو کر ترقیاتی کام وہی سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑے تھے، حاجی لیاقت
کامیاب ہو کر ترقیاتی کام وہی سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑے تھے، حاجی لیاقت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) یوسی 158 سے آزاد امیدوار چودھری محمد افضل جج اور وائس چیئرمین کے امیدوار حاجی لیاقت علی نے کہا ہے کہ کامیاب ہو کر ترقیاتی کام وہی سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑے تھے۔ اس علاقہ کی پہلے بھی خدمت کر رہے ہیں اب بھی خدمت کرتے رہیں گے۔ گزشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد افضل جج نے کہا کہ الیکشن جیت کر اس علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے۔ عوام شیر اور بلا کے دکھاوے میں نہ آئیں ۔ یوسی 158 سے وائس چیئرمین کے امیدوار حاجی لیاقت نے کہا کہ وہ اس علاقہ کی پہلے بھی خدمت کر رہے ہیں اور الیکشن جیت کر ترقیاتی کام وہی سے شروع کریں گے جہاں سے چھوڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عوام کسی سیاسی پارٹی کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور اپنے پرانے خدمتگاروں چودھری محمد افضل جج اور حاجی لیاقت علی کو ہی الیکشن میں کامیاب کروائیں گے۔