شریف برادران کے سپاہی ہیں ، خدمت کی سیاست مقصد ہے،ملک طارق،جاوید حیدر

شریف برادران کے سپاہی ہیں ، خدمت کی سیاست مقصد ہے،ملک طارق،جاوید حیدر
شریف برادران کے سپاہی ہیں ، خدمت کی سیاست مقصد ہے،ملک طارق،جاوید حیدر

  

لاہور( پ ر) یونین کونسل 150 رینجرز ہیڈ کوارٹرز سے چیئرمین کے امیدوار ملک محمد طارق اعوان اور وائس چیئرمین کے امیدوار جاوید حیدر کھرل نے کہا ہے کہ وہ میاں محمد نواز شریف ، میاں شہباز شریف کے سپاہی ہیں اور ان کی قیادت میں میدان میں اترے ہیں۔ الیکشن جیت کر میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے مشن کی تکمیل اور عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ عوام کے حقیقی خدمت گار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنرمیٹنگ اور ایک بیان میں کیا ہے۔ اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین یوسی 150 ملک طارق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کامیاب ہو کر دوگیج ٹاؤن ، بدر کالونی اور چودھری کالونی جیسی پسماندہ آبادیوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی کی نئی لائنیں بچائیں گے اور واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوائیں گے ۔ وائس چیئرمین کے امیدوار جاوید حیدر کھرل نے کہا کہ علاقہ میں سیوریج کی نئی لائنیں بچھائیں گے۔ جبکہ بجلی کی لٹکتی ہوئی ننگی تاروں کو تبدیل کروائیں گے۔

جس سے آئے روز شہریوں کی شکایات ختم ہو جائیں گے۔ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنائیں گے۔ ملک طارق اعوان نے کہا کہ وہ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف اور خواجہ احمد حسان کے سیاسی ہیں ان کے مشن اور ان کے ایجنڈہ کی تکمیل کے لئے میدان میں اترے ہیں۔ علاقہ کے عوام کی خدمت ان کی دلی خواہش ہے ۔ پہلے بھی عوامکی خدمت کررہے ہیں اب بھی عوام کے اعتمادپر پورا اتریں گے۔ وائس چیئرمین کے امیدوار جاوید حیدر کھرل نے کہا کہ پسماندہ آبادیوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے۔ گلی محلوں کی صفائی اور معمولی نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے یونین کونسل کی سطح پر کونسلروں کی نگرانی میں محلہ کمیٹیاں بنائیں گے تاکہ محلے کے کام اور مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -