لاڑی اڈا ،ٹریفک حادثہ میں زخمی شہری ہسپتال میں چارروزبعددم توڑگیا

لاڑی اڈا ،ٹریفک حادثہ میں زخمی شہری ہسپتال میں چارروزبعددم توڑگیا

  

لا ہور (کرا ئم سیل ) لاڑی اڈا میں4روز قبل تیز رفتاررکشہ کی ٹکر سے شدید زخمی ہو نے والا زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پو لیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واکرنا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقد مہ درج کر تے ہو ئے کاروائی کا آ غاز کر دیا ۔بتا یا گیا ہے کے چار روز قبل لاڑی اڈا بس اسٹینڈ کے قریب 50سالہ منور سٹر ک کنارئے پیدل جا رہا تھا کہ دو سری جا نب سے آ نے والے تیز رفتار رکشہ نے اسے ٹکر مار دی جبکہ ڈرائیور رکشہ چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پو لیس نے زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے میو ہسپتال میں منتقل کر وادیا جو چار روز بعد دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او میاں افضل نے بتا یا کہ رکشہ اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے اس کے ما لک ی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -