نواں کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

نواں کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  

لا ہور (کرا ئم سیل ) نواں کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں دو ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -