کنیئرڈ کالج یونیورسٹی کی طالبات کا لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

کنیئرڈ کالج یونیورسٹی کی طالبات کا لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)کنیئرڈ کالج یونیورسٹی لاہور کی طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا ۔ فنانشل لٹریسی پروگرام کے عنوان سے ان کے ساتھ یہ تیسرا سیشن تھا ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج نے ساؤتھ ایشن فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) کے اشتراک سے اس سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف ایکسچینجز کے سیکریٹری جنرل جناب آفتاب احمد چوہدری تھے۔سیمینار کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ برکت علی انجم نے فنانشل لٹریسی پروگرام کے مقاصد کے بارے میں بتایا۔
کا مقصد طلبہ و طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کرناہے ۔ اس سے طلباء و طالبات میں بچت کرنے اور اپنی رقوم کو سرمایہ کاری کرنے کا شعور پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر یہ اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو فنانشل لٹریسی پروگرام سے آگاہی فراہم کرنا ہے جس میں نوجوان نسل کو مستقبل میں معاشی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کے قابل بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جا کر طلباء و طالبات کی معاشی استعداد کار بڑھانا مثلا بچت کرنا سرمایہ کاری کرنا اور رقم کا صحیح استعمال کرنا شامل ہے۔ انھوں نے شرکاء کو بتایا کہ سٹاک ایکسچینج فنانشل لٹریسی پروگرام کے لیے پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے اور پاکستان کی آبادی کے فنانشل لٹریٹ ہونے سے حاصل ہونے والے بے تحاشہ معاشی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام ملک کے نوجوانوں کی فنانشل لٹریسی کی اہلیت بڑھانے کی بنیاد بنے گاجو کہ پاکستان کے معاشی سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں سے طلبہ و طالبات میں ملکی معیشت کے حوالے سے شعور اجاگر ہو گا انہیں پتہ چلے گا کہ سٹاک مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے اور حصص کی ٹریڈنگ کیسے ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کی لسٹنگ اور ان کی کارکردگی سرمایہ کاری کے تحفظ میں سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی CDC)) کے کردار اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ پروگرام سے طلبہ و طالبات کی فنانشل مارکیٹ کے حوالے سے معلومات میں اضافہ ہو گا جو انہیں عملی زندگی میں مدد دے گا۔ طلبہ سے ایل ایس ای کے ایک کامیاب سرمایہ کار سے بھی ملاقات کرائی گئی جنھو ں نے اپنے تجربہ کی بنیاد پر انوسٹمنٹ کے گر بتائے اور طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے ۔

مزید :

علاقائی -