مردان میں دفعہ 144 کے تحت معدنیات کی کھدائی پر پابندی

مردان میں دفعہ 144 کے تحت معدنیات کی کھدائی پر پابندی

  

مردان ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ضلع مردان کی موضعات شہباز گڑھی ، گجرات، خاؤ بلاک۔ بی ، طورو اسلام آباد ، ڈھیری بابا ، چھوٹا مرہٹی ، طورو مایار، خٹ کلپانی، سنگر بابا، موٹر وے، چارگلی، کوتر پان، حمزہ کوٹ، رستم بازار خوڑ ، چوکی اور سور پل میں معدنیات کی کھدائی ، ریت ، بجری اور کرش کی نقل و حمل پر پابندی لگاکر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری نافذ کیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی

مزید :

پشاورصفحہ اول -