مردان ، زلزلہ سے 1093 مکانوں کو نقصان پہنچا

مردان ، زلزلہ سے 1093 مکانوں کو نقصان پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(بیورورپورٹ) ملک کے طول و عرض میں حالیہ شدید ہولناک زلزلہ کے نتیجے میں ضلع مردان میں کل 1093 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ان میں تحصیل مردان میں 93 ، تحصیل تخت بھائی میں 43, تحصیل کاٹلنگ میں 584 اور سب تحصیل رستم میں 373 مکانات ہیں۔ جبکہ زلزلہ میں 5 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ تحصیلدار کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تحصیل مردان میں 54 افراد ، کاٹلنگ تحصیل میں 7افراد ، تحصیل تخت بھائی میں 14افراد اور سب تحصیل رستم میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر علاج معالجہ کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے صوبے میں تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے۔ کہ مکانات پہنچنے والے تمام نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیں۔ اور اس کی رپورٹ تیار کی جائے۔ تاکہ جلد از جلد انہیں معاوضے کی ادائیگی کو ممکن بنایاجائے۔ اور زلزلہ میں ہلاکے ہونے والے افراد کو حکومت اپنے اعلان کے مطابق رقم کی ادائیگی کریگی۔متاثرہ افراد کیساتھ حکومت ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ او ر ان کی ہر ممکن مدد کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی۔