عمران خان کا دورہ تیمرگرہ فو ٹو سیشن تک محدود رہا ،مولانا گل نصیب

عمران خان کا دورہ تیمرگرہ فو ٹو سیشن تک محدود رہا ،مولانا گل نصیب

  

تیمرگرہ ( بیو ر ورپو ر ٹ ) عمران خان کا دورہ تیمرگرہ فو ٹو سیشن تک محدود رہا ،متا ثرین کے لئے حکومتی امداد کا اعلان مذ اق ہے ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ میں ز لزلہ کے نتیجے میں ز خمی ہو نے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈ یاسے گفتگو کر تے ہو ئے جے یو آئی کے صو با ئی امیر وسابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی راہنما عمران خان کے دورہ تیمرگر ہ کے موقع پر بازار کو بند کر واکے لو گوں کو سیکو ر ٹی کے نام پر ذ لیل کیا گیا ،جبکہ اسپتال میں مر یضوں اور اُ ن کے تیما داروں کو مشکلا ت کاسا منا کر نا پڑا ،صو با ئی حکو مت کی جانب سے جاں بحق افراد کے ور ثا ء کیلئے 3لاکھ امدا د اور ز خمیوں کے لئے ایک لاکھ امداد نا کا فی ہے ،چار دن گز رنے کے با وجو د ہزاروں متا ثرین کھلے اسمان تلے شدید سردی میں حکو متی امداد کے منتظر ہیں ،حکومتی وزاء زخمیوں کے ساتھ فو ٹو سیشن کی بجا ئے متا ثرہ گھرا نوں کا دورہ کرے ،مولانا گل نصیب خا ن نے صو بہ بھرمیں جمعیت کے کار کنوں کو ہدا یت کی کہ وہ متا ثرہ علاقوں کادورہ کر کے تفصیلات صو با ئی جما عت کو فراہم کر ے ،بعد ازاں صو با ئی امیر نے تحصیل ادینر ئی اور تیمرگرہ کے 8متا ثرہ دیہات کا دورہ کے 56خاندانوں میں غذائی اجناس ،خیمے ،کمبل و غیر ہ تقسیم کئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -