متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کرینگے ،امیر مقام

متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کرینگے ،امیر مقام

  

تیمر گرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) تیمرگرہ ،وزیر اعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام نے کہا کہ متا ثر ین ز لز لہ کی بحالی کے لئے تمام دستیا ب وسائل بر و ئے کار لا ئے جا ینگے ،متا ثر ین کے بحالی کے لئے صو با ئی حکومت کی ہر قسم مدد کو یقینی بنا ینگے ،ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ میں زلزلہ کے نتیجے میں زخمی ہو نے والے مریضو ں کی عیا د ت کے کے بعد میڈ یاسے گفتگو کر تے ہو ئے امیر مقام نے کہا کہ مر کزی حکومت نے اعلان کر دہ پیکج میں کسی علاقہ کو محروم نہیں ر کھا اور اگلے ہفتے سے متا ثر ین میں امداد کی تقسیم کا کام شر وع کر دیا جا ئیگا ،جبکہ پی ڈی ایم اے ( provincial disaster management authority)کو پانچ ہزار خیمے حوالہ کر دئیے ہیں ،انہو ں نے کہا کہ مر یضو ں کو بہتر ین طبی سہو لیا ت فراہم کر نے کے لئے تمام دستیاب وسا ئل برو ئے لا ئے جاینگے اجبکہ جن اسپتالوں میں زلزلہ متا ثر ین کا علاج معالجہ جا ری ہے اُ ن تمام اسپتالوں کو لو ڈ شیڈ نگ سے مستثنٰی قرارد ینے کے احکامات صادر فر مائے ۔اس موقع پر پا کستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکر ٹری جاو ید اختر تاجک ایڈو کیٹ اور تحصیل بلا مبٹ کے صدر سمیع اللہ خا طر ،ثمر باغ کے صدر فضل وہاب ثا نی ،جان عالم جان اور کا رکنوں کی بڑی تعداد بھی مو جو د تھے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -