کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے 109افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے 109افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ کی تحصیل لاچی میں ڈینگی وائرس نے پنجے گاڑ لیے‘ کوھاٹ بھر میں خوف و سراسیمگی کی لہر‘ آخری اطلاعات آنے تک 109 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود تاحال کوھاٹ میں ڈینگی سے بچاؤ کا سپرے نہیں کرایا گیا ڈینگی سے متاثرہ مریضوں میں سے ایک کو اسلام آباد اور ایک کو پشاور منتقل کر دیا گیا‘ ایم ایس کے ڈی اے ہسپتال کے مطابق کے ڈی اے ہسپتال میں چار ایسویشن وارڈ مختص کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق کوھاٹ کی تحصیل لاچی میں ڈینگی وائرس نے اپنے خونی پنجے گاڑ لیے‘ آئے روز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا مریضوں کو کے ڈی اے ہسپتال میں لانے سے کوھاٹ کے عوام میں خوف و سراسیمگی کی لہر دوڑ گئی ہے آخری اطلاعات آنے تک 109 مریضوں کو کے ڈی اے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن کے لیے چار ایسویشن وارڈ مختص کر کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے کے ڈی اے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نسیم جان نے اس حوالے سے کہا کہ اب تک 109 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خون کے ٹیسٹ اسلام آباد لیبارٹری بجھوا دیئے گئے ہیں تاہم ان کا مفت علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ایم ایس کے مطابق ایک مریض کو اسلام آباد اور ایک کو پشاور ریفر کیا گیا ہے واضح رہے کہ ڈینگی سے متاثر ہونے والوں میں ہمت شاہ ولد محمد ایشا‘ محمد احتشام ولد بشیر بادشاہ‘ نعیم داد نور ولد خدا داد نور‘ امیر گل ولد یونس گل‘ محمد امیر ولد لعل محمد‘ عمر ولد میر زلی خان‘ ذاکر اللہ ولد محمد امین‘ لبنیٰ دختر بادشاہ گل‘ حبیب الرحمن ولد زرغون شاہ‘ رفعت دختر زرغون شاہ‘ سہیل ولد ریحان خان‘ ریحانہ زورجہ سہیل‘ کاشف محمود ولد مسعود گل‘ عبدالجبار ولد عبدالحفیظ‘ دلاور خان ولد اشرف خان‘ مقرب خان ولد شیردراز‘ خان وزیر ولد محمد نذیر‘ سردار خان ولد فتح خان‘ سعید‘ شکیل‘ حضرت عباس‘ شاہ فیصل‘ عباس‘ محمد کاشف‘ تعزیم‘ قاسم خان اور نیاز عمل شامل ہیں جبکہ گزشتہ روز لاچی ہسپتال میں 205 لوگوں کے ڈینگی کے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں 67 مریضوں کے ٹیسٹ میں ڈینگی وائرس پائی گئی اس طرح لاچی میں اب تک 109 لوگوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔