صوابی ، انسداد مہم کی مخالف کرنیوالے 10افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

صوابی ، انسداد مہم کی مخالف کرنیوالے 10افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

 تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تحصیل لاہور کے 3 یونین کونسلوں میں پولیو کی شدید مخالفت پراسسٹنٹ کمشنر لاہورنے 10 شہریوں کے خلاف 3'MPOکے تحت وارنٹ جاری کر دئیے ہیں پولیو کی مخالفت کرنیو الے5 افراد کا تعلق یونین کونسل متنی چنگن(تورڈھیر)،3 کا تعلق کھنڈہ اور2 کا تعلق گاؤں انبار سے ہے مخالفت کرنیوالوں کو مطمئن کرنے کیلئے پرسوں بدھ کے روز خصوصی میٹنگ میں متعلقہ ویلج کونسلوں کے ناظمین کوٹاسک دیدیا گیا ہے بصورت دیگر قومی پالیسی پولیوکی مخالفت کرنے والوں کو 3 ماہ قید کی سزا کاٹنی ہوگی ان خیالات کا اظہار اے سی لاہور سمیع اللہ خان نے جمعرات کے روز تحصیل لاہور پریس کلب کے صدر انوارالحق کی زیرقیادت کلب کے نمائندہ وفد سے اپنے آفس میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا ہے انکا کہنا تھا کہ میں خود اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلواتا ہوں کہ یہ ہمارے فائدہ کیلئے ہیں نہ کہ نقصان کیلئے۔حج پر جانیوالے معمر افراد کو بھی حاجی کیمپ میں پولیو قطرے پلوائے جاتے ہیں ملک کے جید علما ئے کرام اور محققین نے پولیو ویکسی نیشن کو کسی بھی قباحت سے پاک قرار دیدیا ہے ضلع صوابی کے حوالے سے سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ تقریباً مجموعی طور پرتعلیم یافتہ اور باشعورہیں انکی تھوڑی سی راہنمائی ہونی چایئے جوخصوصاً منتخب بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری بنتی ہے بلدیاتی ناظمین کے اختیارات سے متعلق اے سی لاہور کا کہنا تھا کہ ابھی انہیں تفویض دئیے جانے والے اختیارات انڈر پراسس ہیں تب تک اگر انہیں کہیں پر قانون کی کوئی وائیلیشن نظر آرہی ہے تو انہیں تحصیل ایڈمنسٹریشن کے نوٹس میں لانا چائیے جسکے خلاف بھروقت ایکشن لیا جائیگا انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کوپریشان کرنے والے اِشوز ہر جگہ پر ہوتے ہیں تاہم سورس آف پرابلمز کے خلاف ضرور کاروائی ہوگی سیاست سے وابستہ عوامی نمائندے اپنی اِپروچ ہر دور میں استعمال کرتے رہے ہیں تاہم ایسے میں فرائض انجام دیکر ایفی شنسی دکھانا بہترین ایڈمنسٹریشن ہونے کا پہچان ہوتا ہے جوپریس میڈیا کے تعاون سے کرکے دکھانا ممکن ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -