جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام آج یوم توبہ منانے کا اعلان

جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام آج یوم توبہ منانے کا اعلان

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام جمعہ المبارک کے دن کو یوم توبہ کے طور پر منانے کا اعلان کردیا گیا، جماعت الدعوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے صوبائی ترجمان عتیق الرحمان چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی قدرتی آفات، مسائل اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ زمین سے خدا کی رحمت کے بجائے اسکے غضب کو دعوت دینے والے اعمال آسمانوں کی جانب بھیجے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سودی لین دین میں اضافہ ، فحاشی کا فروغ، معاملات میں بددیانتی اور دیگر گناہوں کو گناہ نہ سمجھنے کی بدولت امت مسائل میں مبتلاء ہے، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے ہم خدا کے حضور اپنے گناہوں پر توبہ کریں اور نیک اعمال کو اپنا شعار بنائیں ، انہوں نے کہا کہ علماء سے ہماری اپیل ہے کہ جمعہ المبارک کے اجتماعات میں اصلاح احوال، گناہوں سے معافی مانگنے اور خد ا کے غضب کو دعوت دینے والے اعمال کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کریں اور خصوصی طور پر خدا کے حضور توبہ کی جائے تاکہ آسمان سے رحمتوں اور نواشات کا نزول ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -